جعلی سیرپ کی تیاری و فروخت کے مقدمے میں تین ملزموں کو قید و جرمانہ کی سزا
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈرگ کورٹ نے جعلی سیرپ کی تیاری اور اس کی فروخت سے متعلقہ مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے میںملوث تین ملزمان کو قید اورجرمانوں کی سزائیں سنا دی ہیں ان ملزمان کو گزشتہ روز مقامی ڈرگ انسپکٹر نے عدالت میں پیش کیا ملزمان پر الزام عائد ہے کہ وہ لاہور میں جعلی سیرپ تیار کر کے شیخوپورہ میں فروخت کیا کرتے تھے۔