خواتین کو حقوق سے متعلق زیادہ آگہی حاصل ہونی چاہئے: بشریٰ رحمان
لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بشریٰ امان نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہونی چاہیے تا کہ وہ با اختیار ہو کرملکی ترقی میںا پنا فعال کردار اد اکر سکیں۔وہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کونسلروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھی ۔بشریٰ امان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے سے صنفی امتیاز کے خاتمے اورہراسمنٹ کے واقعات کے سد باب کے لیے موثر قانون سازی کے متعلق خواتین کے لیے آگاہی پروگرام کا آغاز کیاہے ۔