شیخ رشید احمد سے ان کی رہائش گاہ پر شجاعت کی ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقاتکے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی ہیں، پیر پگاڑا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔
شجاعت