قومی اسمبلی اجلاس‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں کرینگے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بدھ کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں کریں گے۔ ”نوائے وقت“ کو اپوزیشن لیڈر کے قریبی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ جب تک حکومت چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے اپوزیشن کے مطالبہ پرکوئی پیشرفت نہیں کرتی۔ اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں کریں گے۔ بجٹ اجلاس کے سلسلے میں پارلیمانی روایت یہ رہی ہے کہ بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر کرتا ہے لیکن بجٹ کی مدت اور غیرمنتخب شخص بجٹ پیش کرانے کے مسئلہ پر حکومت اپوزیشن تنازعہ کے باعث اپوزیشن لیڈر بحث کا آغاز نہیں کریں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کئے جانے کا امکان ہے۔
خورشید شاہ