گھوٹکی میں خسرہ کی وبا سے ایک ہی گاؤں کے 5 بچے جاں بحق
گھوٹکی(آن لائن) گھوٹکی میں خسرہ کی وباء سے ایک ہی گاؤں کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی عمریں تین سے سات سال کے درمیان ہیں ۔ گاؤں میں متعدد بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ صحت کی سہولتوں کا فقدان اور سندھ حکومت کی عدم توجہ ایک سوالیہ نشان ہے۔