سی پیک سے علاقائی روابط کے ذریعے تمام ملکوں میں خوشحالی آئیگی ، ملیحہ لودھی
نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے ذریعے تمام ملکوں میں خوشحالی آئے گی،پاکستان میں چین کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کو اکیسویں صدی کے کاروبار کیلئے انتہائی اہم تناظر میں دیکھتے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم پاکستان میں چین کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کو اکیسویں صدی کے کاروبار کیلئے انتہائی اہم تناظر میں دیکھتے ہیں ، چھیالیس ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ جس میں تین ہزار کلومیٹر طویل شاہرائوں ، ریلوے ، پائپ لائنز اوربنیادی ڈھانچے کے پروگرام شامل ہیں جو چین کے صوبے زن زیانگ کو پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے منسلک کرے گا، اس سے نہ صرف چین بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں بھی اربوں لوگوں کی زندگیاں بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا مقصد تمام لوگوں کی فلاح وبہبود ہے۔