ایم کیو ایم پی آئی بی نے 4 اور متحدہ بہادر آباد نے 5مئی کو ٹنکی گرائونڈ میں جلسے کا اعلان کردیا
کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم بہادرآباد اور پی آئی بی نے ٹنکی گرائونڈ میں جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 4مئی کو اور ایم کیو ایم بہادر آباد نے 5مئی کو تیر کا جواب پتنگ سے دینے کا اعلان کردیا۔ پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ٹیکسوں سے ہمیں ہی بھیک دی جارہی ہے ادھر ایم کیو ایم بہادر آباد نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے جلسے کو جلسی قرار دیدیا اور کہا کہ 5مئی کو ٹنکی گرائونڈ میں تیر کا جواب پتنگ سے دیں گے۔ پیر کی رات کو ڈاکٹر فاروق ستار نے لیاقت آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور میڈیا سے بات چیت کی۔
جلسے اعلان