سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں سینٹر فار انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن کا افتتاح
کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے پیر کے روز جامعہ میں قائم ہونے والے سینٹر فار انکیوبیشن اینڈ انٹر پرینیور شپ ایجوکیشن کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایم آئی یو عملی طور پر اپنے طالب علموں کوحقیقی ماحول فراہم کررہی ہے جو کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروبار اور انٹرپرینیور شپ میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈینز ڈاکٹر آصف علی سید‘ ڈاکٹر زاہد علی چنڑ‘ ڈاکٹر اسٹیفن جان‘ گلزار احمد مغل اور ‘ قرت العین میمن نے بھی خطاب کیا۔