پروفیسر ڈاکٹر محمود حیدر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹ) پروفیسر ڈاکٹر محمود حیدر (گریڈ۔21) کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا‘ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی گورننگ باڈی کا اجلاس میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں ہوا جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کالج کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر محمود حیدر کو پرنسپل کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔