بلیک میل کرنے والی یونین کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے ترجمان نے کہا ہے کہ سینیٹری ملازمین کے تمام جائز مطالبات بلاتفریق ترجیحی بنیاد پر پورے کئے جا رہے ہیں جس میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی‘ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے بعد 25 فیصد الاؤنس کی ادائیگی کے علاوہ دیگر جائز اور قانونی مطالبات پورے کئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیلئے سینیٹری ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں اور ادارہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انکی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کیلئے اقدامات کررہا ہے ایسی صورتحال میںیونائٹڈ ورکرز یونین کے کچھ سنیٹری ملازمین کے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف غیر قانونی مظاہرے کو مسترد کرتے ہیں۔