اقبال میمن فٹبال ٹورنامنٹ گولیمار آزاد نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) گولیمار آزاد فٹبال کلب نے آل کراچی اقبال میمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اعظم نگر میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں گولیمار آزاد ایف سی ینگ عزیز آباد کو مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ کے مرحلے میں7-6 گول سے شکست دی۔