اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سید ابرار حسین آئندہ چند روز میں دفتر خارجہ کے سپیشل سیکرٹری کا منصب سنبھال لیں گے۔ اس سے پہلے وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے سپیشل سیکرٹری وحیدالحسن مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ کے انتظامی امور کی نگرانی کرتے ہیں اور عموماً گریڈ بائیس کے افسر کو ہی یہ عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔
ابرار حسین / سپیشل سیکرٹری
سید ابرار حسین نئے اسپیشل سیکرٹری دفتر خارجہ ہوں گے
May 01, 2017