الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا.
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں اکیس ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے،دس مئی کو ملک بھر کے پچھہتر ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے ،حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سات حساس پولنگ سٹیشن پر پانچ جبکہ عام پولنگ سٹیشن پر چار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے. پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہر علاقے کی کوئیک رسپانس فورس میں بیس سے تیس فوجی اہلکار ہونگے۔ بلوچستان اور کوئٹہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی زیرنگرانی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔