انتخابات پاکستان کی تعمیر و ترقی کا تاریخی موقع ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی این اے 126اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات 2013ءپاکستان کی تعمیر نو و ترقی کا تاریخی موقع ہیں۔ پاکستان محض ایک ملک اور ایک خطہ زمین نہیں یہ دو قومی نظریہ، قرآن وسنت کے نفاذ کی منزل اور وژن سے عبارت ہے۔ پاکستان کی شناخت اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست ہے۔