پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے عفاف ہائیر سیکنڈری سکول تاج باغ سکیم، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مصطفی آباد، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلامت پورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور کینٹ، گورنمنٹ نیو فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول مصری شاہ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز مصری شاہ، گورنمنٹ گرلز سکول حویلی چیتو والی کاہنہ نو اور گورنمنٹ گرلز سکول تھہ پنجو کاہنہ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1067تھی۔