پاکستان کو مدینہ کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں: نذیر احمد جنجوعہ، ظہور وٹو
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور این اے 128 کے امیدوار ظہور احمد وٹو نے چوہنگ اور جوہر ٹاﺅن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے پیش نظر پاکستان کو مدینہ کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، عوام مسلسل پارٹیاں بدلنے والی نام نہاد قیادت اور امیدواروں کو پہچان چکے ہیں۔ بھڑکیلے، جذباتی اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے قوم کو دوبارہ ٹریپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مصنوعی لبادے اوڑھنے والی موجودہ لیڈر شپ نے عوامی خدمت کی بجائے سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے۔ یہی لوگ ہیں جو گذشتہ 65 سالوں سے ملک پر مسلط ہیں۔