سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن رپورٹ کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن رپورٹ کیس میں عدالتی معاون طارق اسد ایڈووکیٹ کو قانونی اور آئینی نکات کی تیاری کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔