سستا ترین علاج، دنیا بھر کے مریض بھارتی نجی ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے
کراچی (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر کے مریض بھارتی نجی ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے۔ اُمت رپورٹ کے مطابق امراض قلب، کینسر، شوگر اور گردوں کی بیماریوں کا سستا ترین علاج کیا جاتا ہے۔ امریکہ، یورپ، کینیڈا اور مشرق وسطیٰ سے سالانہ لاکھوں مریض بھارت آتے ہیں۔ ہردیالے ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے یومیہ 40 آپریشن ہوتے ہیں۔