کرکٹر دانش کنیریا کے والد چل بسے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لیگ سپنر دانش کنیریا کے والد پربھاشنکر کنیریا چل بسے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ رپورٹس کے مطابق جنوری میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ پی سی بی نے دانش کنیریا کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ان کی عمر 82 سال تھی۔ دانش والد کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آج لندن سے روانہ ہونگے۔ دانش کنیریا کی گذشتہ ہفتے پابندی کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔