محافظ اور ٹائیگر سکواڈ بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، سخت مانیٹرنگ کی جائے:سی سی پی او
لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور خالق داد لک نے مراسلے مےں کہا کہ محافظ اور ٹائےگر سکواڈ کے بارے مےں بڑھتی ہوئی عوامی شکاےات کے پےش نظر ان کی فول پروف مانےٹرنگ کی ضرورت ہے۔ محافظ فورس مسائل کا سبب بن رہی ہے جو پولےس کے لئے نےک نامی نہےں اس بات کا ثبوت چند روز قبل تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود مےں اےک لڑکی کے ساتھ محافظ سکواڈ کے اہلکاروں کی زےادتی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محافظ ےا ٹائےگر سکواڈ کے خلاف شکایت پر براہ راست متعلقہ اےس پی کے خلاف اےکشن لیا جائے گا۔