نجی ٹی وی کے میزبان کے سیکورٹی گارڈ سمیت دو نوجوانوں کی خودکشی
لاہور(نامہ نگار) مختلف واقعات میں نجی ٹی وی کے مےزبان کے سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ ایم بلاک فیز فائیو میں رہائشی پذیر نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان کو ادارے کی جانب سے چار سیکورٹی گارڈ دیئے گئے تھے گزشتہ روز محمد فیروز نامی سیکورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی سیکورٹی گارڈ کو ناشتہ لینے بازار بھیج دیا اور بعدازاں پیٹ میں گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ دریں اثنا گلشن راوی بی بلاک کے رہائشی آفتاب کے 18 سالہ بیٹے سلیمان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی ۔