واپڈا ٹریڈ یونین کیلئے ریفرنڈم کے احکامات پر ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
لاہور (پ ر) بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے 29 مئی کو واپڈا ٹریڈ یونین کے لئے ریفرنڈم کرانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ رٹ آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے رجسٹرار ٹریڈ یونین کو ریفرنڈم کے احکامات جاری کر دیئے۔