کراچی: سٹاک مارکیٹ تیز‘ انڈیکس 18900 کی نفسیاتی حد پر بحال‘ لاہور میں ملا جلا رجحان
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 18900 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری مالیت میں 35 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ 42 ہزار 306 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 46 کھرب 63 ارب 99 کروڑ 28 لاکھ 80 ہار 294 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا، مجموعی طور پر 103 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 31 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 19 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 53 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 6.36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4041.96 پر بند ہوا۔ 26 لاکھ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔