فلاحی سرگرمیاں مثالی معاشرے کا تعارف ہیں: حاجی شاہد نذیر

Mar 01, 2025

اٹک(  نامہ نگار) فلاحی معاشرے کا خواب پورا کرنے کے لیے سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے دائرے کار میں وسعت ضروری ہے ،جس سوسائٹی میں  سماجی تنظیموں کی بہتاب ہو وہاں دکھ' تکلیف' الم اور مسائل بہت کم ہوتے  ہیں۔ سماجی شخصیت پیپلز پارٹی قطر (خلیج) کے رہنما حاجی شاہد نذیر اعوان نے خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے احباب اپنے طور پر سماجی خدمات کے چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیملی کیئر کلینک کے پلیٹ فارم سے پنڈی گھیب میں ماہانہ میڈیکل کیمپ کی کامیابی نے انکا مان بڑھا دیا ان شاء￿  اللہ تعلیمی' طبی اور سماجی میدان میں خدمات  پرگرامز کو آگے بڑھایا جائے گا۔ حاجی شاہد نذیر اعوان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام دوست قیادت قومی خدمت میں پیش پیش ہے اور ان شاء  اللہ رہے گی، جس کے اثرات قومی اور صوبائی سطح پر دیکھے جارہے ہیں

مزیدخبریں