لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ مس علوینہ فیاض کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ،مس ملیحہ ساحر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ،فضا ارشدکو ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) مائنز اینڈ منرلز ،مس قرۃ العین کو ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) محکمہ ٹرانسپورٹ ،سلمون ایوب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) قصورتعینات کیا گیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن)مائنز اینڈ منرلز محمد شعیب کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مدثر عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب نیئر مصطفی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے 8افسروںکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
Mar 01, 2025