لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشوراور ایس ایس پی ڈسپلن عاصم افتخار کمبوہ نے پولیس افسران کو اگلے عہدوں کے پروموشن رینک لگائے۔سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو مبارکباد دی‘نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب
Mar 01, 2025