بلوچستان خوبصورت ثقافتوں اور روایات کا امین صوبہ ہے: سبطین خان
صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بلوچ کلچر ڈے منا کر وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بلوچستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ حکومت پنجاب نئی نسل کو بلوچی تہذیب و ثقافت، رسوم و رواج اور اقدار سے روشناس کروانے کیلئے مختلف پروگرامز کے ذریعے بلوچ کلچر کے منفرد رنگ دکھا رہی ہے۔ سبطین خان نے کہا کہ بلوچستان ایک اہم اکائی ہے جس کا دن سرکاری سطح پر منانا اس ذمہ داری کا احساس ہے جو بطور پاکستانی اورہم پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی ثقافتیں ملکر پاکستان کی پہچان بنتی ہے۔ پاکستان کی سماجی، معاشی، سیاسی اور ثقافتی ترقی میں بلوچستان سمیت تمام صوبوں کا کردار برابر ہے اور چاروں اکائیوں نے ملکر ملک کو مضبوط بنانا ہے۔
صوبائی وزیر نے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بلوچ کلچر ڈے بھرپور انداز میں منانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قومی یکجہتی کو تقویت اور بین الصوبائی ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔