پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے رواں مالی سال 2020-21میں جولائی سے فروری (8ماہ)کے دوران مجموعی طور پر 96 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے رواں مالی سال 2020-21میں جولائی سے فروری (8ماہ)کے دوران مجموعی طور پر 96 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جو گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران کی جانے والی 71 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں25ارب روپے (35 فیصد) زیادہ ہے۔ پی آر اے کی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں 10 ارب 1 کروڑ روپے ٹیکس حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال فروری میں 9 ارب 2 کروڑ ٹیکس حاصل کیا گیا۔ملک بھر میں کورونہ کی دوسری لہر کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیاں قابل ستائش ہیں مالی سال برائے 2020.21 کا ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ رواں مالی سال کے دوران 125 ارب ہدف کے مقابلے میں 140 ارب روپے ریونیو وصولیوں کی توقع ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے اور زبردستی اقدامات سے گریز کی اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔