کیلیفورنیا کے شہر سیکرامینٹو میں ایک ڈاکٹر ایک مریض کی سرجری کرتے ہوئے زوم پر ایک عدالتی سماعت میں پیش ہو گئے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق سکاٹ گرین سرجری کا لباس زیب تن کیے ہوئے آپریشن تھیٹر میں موجود تھے جب وہ اپنے آن لائن ٹرائل میں پیش ہوئے۔جب ان سے جج نے پوچھا تو ڈاکٹر گرین نے کہا کہ انھیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے ساتھ یہیں پر ایک اور سرجن موجود ہے جو میرے ساتھ سرجری کر رہا ہے۔مگر جج نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا اور پھر انھوں نے سماعت ملتوی کر دی۔میڈیکل بورڈ آف کیلیفورنیا نے اب ایک بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بورڈ ڈاکٹروں سے توقع کرتا ہے کہ وہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے احتیاط کے معیار کی پاسداری کریں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024