سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے سابق آسٹریلوی آل رانڈر ٹام موڈی کو نیا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا
سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے سابق آسٹریلوی آل رانڈر ٹام موڈی کو نیا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ نے ٹام موڈی کو ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تصدیق کردی۔ 55 سالہ ٹام موڈی کی یہ تقرری سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کی تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد عمل میں آئی ہے۔سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے آفیشلز نے اس تقرری کی تصدیق ایک ٹویٹ میں کی ۔55 سالہ ٹام موڈی اس سے قبل دو سال کی مدت کے لئے سری لنکا کے کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں ، وہ مئی 2005 میں سری لنکن ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے ۔ ٹام موڈی کی سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کے دوران ہی سری لنکا کی ٹیم 2007 میں ویسٹ انڈیز میں 50 اوور ز فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ماضی میں ٹام موڈی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ٹام موڈی کو گزشتہ سال دسمبر میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ٹام موڈی کو 8ٹیسٹ اور 76 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔