گوجرانوالہ:صاحبزادہ داود رضوی 2 روزہ تبلیغی دورے پر روانہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی جنوبی پنجاب کے دو روزہ تبلیغی دورے پر روانہ ہوگئے صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی خانیوال،ملتان اور مہار شریف تحصیل چشتیاں میں مختلف مقامات پر جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عرس امام اعظم و محدث اعظم کے پروگراموں میں خطاب کریں گے اور کئی مزارات پر حاضری دیں گے۔