گوجرانوالہ:ماڈل ٹائون پولیس نے مدعی کیساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے شہری کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کردیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ماڈل ٹائون پولیس کی انوکھی منقط بغیر ثبوت کے مدعی کیساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے 406مقدمہ کی ایف آئی درج کر دی۔ زرائع کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ نے تمام ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ او کو حکم جاری کیا تھا کہ امانت میں خیانت جیسے مقدمات کے اندراج کو روکا جائے باقائدہ ثبوت کے ساتھ اس کی تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے اس مقدمہ کو روکنے کی وجہ شریف شہریوں کو تنگ کرنا اور رقم بٹورنا تھا ان سب کے باوجود ایس ایچ او ماڈل ٹائون حافظ مشتاق نے مدعی کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے ایمن آباد کے رہائشی چاند اور ندیم کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا ہے۔