گکھڑمنڈی: ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے شعبوں میں فری ہیلتھ سروس ختم
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزپرآباد کے تمام شعبوں میں فری ہیلتھ سروس ختم کر دی گئی۔اوپی ڈی کے مریضوں کے ساتھ ان ڈور مریضوں سے بھی فیسیں وصول کی جانے لگیں۔ لیبارٹری۔ایکسرے۔ای سی جی اور الٹراساؤنڈ پر بھی فیس لگا دی گئی۔ہسپتال میں آپریشن تھیٹر اور باقی شعبوں میں ادویات کی فراہمی بند۔ڈینٹل کے شعبہ میں بھی معائنہ فیس لاگو۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قبل ازیں ان ڈور مریضوں کے لیے تمام طبی سہولیات فری فراہم کی جاتی تھیں جن کو ختم کر دیا گیاان ڈور مریضوں کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ایکسرے۔ ای سی جی اور الٹراسائونڈ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان ڈور مریضوں کو ادویات اوردیگرطبی سہولیات ہسپتال کی جانب سے فری فراہم کی جاتی تھیں جن کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ڈینٹل کے شعبہ میں بھی معائنہ فیس لاگو کر دی گئی آوٹ ڈور اور ان ڈور مریضوں کو بازار کی ادویات تجویز کی جا رہی ہیںجبکہ دیگر تمام ٹیکنیکل سہولیات پر بھی فیس لگا دی گئی ہے۔