تحفظ ناموس رسالت اصل ایمان ہے
انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام چناب نگر میں 59 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’تحفظ ناموس رسالت قانون میں کوئی ترمیم برداشت نہیں کریں گے‘‘ بلاشبہ تحفظ ناموس رسالت اصل ایمان ہے، عالم اسلام کا بچہ بچہ اس مشن مقدس کے لئے کٹ مرنا سعادت سمجھتا ہے۔ اس حوالے سے قانون تحفظ ناموس انبیاء و رسل عالمی سطح پر منظور کرایا جانا ضروری ہے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو کیونکہ آزادی اظہار کے نام پر اس سے بڑی دہشت گردی کوئی نہیں۔ گستاخانہ خاکوں اور اسلامو فوبیا کے ذریعے جس طرح دنیائے اسلام کی دل آزاری کی جارہی ہے اس پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے فورمز پر آواز اٹھائی وہ قابل تعریف ہے تاہم پاکستان میں گاہے بگاہے ہونے والی سازشوں کا قلع قمع ضروری ہے تاکہ عقیدہ توحید و ختم نبوت کا بھرپور دفاع ممکن ہو۔