سعودی وزارت انصاف نے مقامی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت مہیا کردی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شکایت درج کرانے کا طریقہ کار سادہ اور آسان بنا دیا گیا ہے جس کے بعد نو نکات پر عمل کرکے آن لائن شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس کے لئے سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ کو وزٹ کرنا ضروری ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مین پیج سے آن لائن خدمات کی فہرست کا انتخاب کیا جائے۔ دعویٰ والے صفحے کا انتخاب کیا جائے۔ اگلے مرحلے میں مدعی مطلوبہ بیانات کا اندراج کرے۔اس کے بعد دعوے کی زمرہ بندی اور عدالت کاانتخاب کیا جائے۔اس پیج پر مدعی کے حوالے سے بعض معلومات مطلوب ہوں گی مثال کے طور پر مدعی کا نام، شناختی کارڈیا اقامہ نمبر ، ملازمت والے ادارے کا نام ، اس کا پتہ، رہائش کا پتہ، مراسلت کا پتہ، ٹیلیفون نمبر ، ای میل ایڈریس، وکلا کے نام درج کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد ’التالی‘ (نیکسٹ) پر پش کرنا ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38