کوئٹہ میں معذور سماجی کارکنوں نے شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کیے، رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ نے بھی ماسک کی تقسیم میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے واقعات رپورٹ ہونے کے بعد جہاں ایک طرف منافع خوروں کی چاندی ہو گئی وہیں سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ میں آگاہی مہم کے تحت شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ میں آگاہی مہم شروع کی گئی اور شہریوں میں مفت ما سک تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے سماجی کارکن بتول علی کا کہنا تھا کہ ہماری یہ آگاہی مہم ماسک کے لیے ہے کیونکہ کسی بھی میڈیکل اسٹور پر ماسک دستیا ب نہیں اور جہاں دستیاب ہیں وہاں کافی مہنگے داموں میں فروخت ہو رہے جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہو چکے ہیں۔سماجی کارکن کرامت علی نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ آج کل جو کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اس سے بچا وکے لیے ہم اپنے گھروں میں یہ ماسک بنا کر بچوں اور تمام فیملی کو دے سکتے ہیں۔کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ان پولیو وائرس سے متاثرہ دونوں نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر عوام بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکے اور ہر رکشہ والا، موٹر سائیکل سوار اور فیملی کے ہمراہ شہری ان کے پاس رک کر ماسک حاصل کرتے رہے۔ادھر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ نے بھی ماسک کی تقسیم میں حصہ لیا اور حکومت کو ماسک کی قلت پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے پر آڑے بھی ہاتھوں لیا۔کوئٹہ میں شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماسک کی مقررہ ریٹس پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024