سابق ڈپٹی وزیراعظم محی الدین یاسین نے اتوار کے روز ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ۔ 2018 کے عام انتخابات کے بعد سے وزیراعظم کی کرسی پر براجمان 94 سالہ مہاتیر محمد کے اچانک استعفے کے بعد محی الدین وزیراعظم بنے ہیں۔ٹی وی پر دکھائی گئی براہ راست نشریات کے مطابق محی الدین نے ملائیشیا کے روایتی کپڑے زیب تن کررکھے ہیں، انہوں نے قومی محل میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا حلف اٹھایا۔محی الدین کے سیاسی اتحادیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 72 سالہ محی الدین 2009 سے 2015 تک سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور میں ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، بعدازاں انہوں نے مہاتیرمحمد کے ساتھ مل کر پارٹی پری بومی بیرساتو ملائیشیا(پی پی بی ایم) کے نام سے پارٹی کی بنیاد رکھی جس کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکاتن ہاراپن (پی ایچ) کے ساتھ اتحاد کیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024