چین کے صدر شی جن پھنگ اور چلی کے ہم منصب سیبسٹین پائنیرا کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماں نے نوول کرونا وائرس کی جاری وبا اور اس کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔شی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی وبا عوامی صحت کیلئے بڑی ہنگامی صورتحال ہے،عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے یہ وائرس سب سے زیادہ تیزی سے منتقل ہونے والاہے، اس میں انفیکشن کی بہت زیادہ طاقت ہے اور اس پر قابو پانے میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔شی نے کہا کہ جب سے یہ وبا شروع ہوئی ہے تب سے میں خود امدادی کاموں اور انتظامات کیلئے ہدایات دے رہا ہوں، پورا ملک ایک قوم کی طرح سوچ رہا ہے اور شہری ایک ہی کشتی میں سوار ہوگئے ہیں، قوم نے وبا کی روک تھام اور قابو پانے کیلئے جامع اور سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی مہم میں مثبت رجحان بڑھ رہا ہے، سخت محنت کرنے پر شکریہ۔انہوں نے کہا کہ ہم وبا کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے مکمل پراعتماد، باصلاحیت اور پریقین ہیں۔ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ میں شی نے زور دے کر کہا چین ہمیشہ سے ایک ایسے معاشرے پر کاربند رہا ہے جس میں بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل اور کشادہ رویہ، شفافیت اور ذمہ داری، ڈبلیو ایچ او اور عالمی برادری کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ ہو۔نیز مختلف فریقوں کے خدشات کا فعال طور پر جواب دینا اور بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینا تاکہ پوری دنیا میں وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38