اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے بھارت جنگی جنون میں مبتلااورپاکستان کودھمکیاں دےرہاہے ۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی لیڈرشپ جنگی جنون میں مبتلا ہے بھارت نے حملہ کرکے بچگانہ حرکت کی۔بھارتی ایئرفورس پاکستان سے3گنابڑی ہے۔بھارت بچوں کی طرح گھنٹی بجاکردھول اڑاتاہوابھاگ گیا ۔
وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی کوشش ہے خطے کا امن سلامت رہے۔ پاکستان سیاسی قوتیں متحد نظرآرہی ہیں،پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی ہے سب متحد نظرآتے ہیں،بھارت کی سیاسی قوتیں تقسیم نظرآرہی ہیں،وزیرخزانہ بھارت جنگی جنون میں مبتلااورپاکستان کودھمکیاں دےرہاہے۔
مقبوضہ کشمیر سے آزادی کی آواز آرہی ہے،ہم نےہمیشہ کوشش کی ہےخطے کاامن سلامت رہے،ملک میں امن ہوگا تو کامیابی ممکن ہوتی ہے ۔
وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھاکہ مودی سرکار کی حکمت عملی بھارتی عوام کےلیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ہم نہیں چاہتے بھارتی عوام بھی مرے اور وہ تکلیف میں ہوں۔بھارت کو اپنی معاشی حالت پر بھی گھمنڈ ہے۔موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان میں کوئی بے چینی نظرنہیں آئی۔
انہوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے پاک فضائیہ کے شاہین اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی حسن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسن صدیقی پاکستان کا بیٹا ہے۔ ہماری فضائیہ میں جو اعتماد ہے اس کی مثال نہیں ہے ۔