بھارت نے جنگ شروع کی تو خود بھی محفوظ نہیں رہے گا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو خود بھی محفوظ نہیں رہے گا دوست ممالک کا خیال تھا شاید او آئی سی میں پاکستان کو بات کرنے کا موقع مل جائے۔پارلیمنٹ پاک فوج کی پشت پر ہے اپنے خطاب میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے جو بات کی وہ ماحول نہ ہے جس کا جواب دیں۔بعد پھر کبھی فرق بتاتے کہ عمران خان کی بات کرنے اور دوسرے کی بات میں کیا فرق ہوتا ہے جنگ ہر طرف تباہی لاتی ہے پاکستان میں حکومت اپوزیشن عوام سب کا اتفاق رائے ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔سوال یہ ہے کہ کیا بھارت میں بھی ایسا اتفاق رائے پایا جاتا ہے ایسا نہیں ہے بھارت جارحانہ عزائم رکھتا ہے اور جنگی ماحول پیدا کر کے انتخابات میں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے پاکستان نے پیشگی تشویش ظاہر کر دی تھی پلوامہ واقعہ پر غصہ فطری بات ہے پاکستان 30 سالوں سے ایسے واقعات سے نبردآزما ہے پلوامہ میں 100 اسی علاقے میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات آئے دن رونما ہوتے ہیں بھارت کو ماحول کو دیکھنا چاہیے تھا۔شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں پاک بھارت جنگ کے ماحول میں سب سے زیادہ متاثر کشمیر اور پنجاب ہوتا ہے 40 سالہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور متفقہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اسی طرح یکجان ہونا چاہیے سیاسی شخصیات جب تک 15،15 گارڈز نہ لیں باہر نہیں نکلتے۔ہمیں شدت پسندی کے بارے میںسوچنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ کردار ثابت کیا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے دوست ممالک ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہمیں بات کرنے کا موقع مل جائے۔آج بھارت تقسیم ہے۔ایک آدمی کا انتخاب بن جائے اس جھانسہ میں نہ آئیں بھارت جنگی ماحول سے خود بچ نہیں پائے گا پارلیمنٹ پاک فوج کے پیچھے کھڑا ہے.