اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ قوم کے مثالی اتحاد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ قوم بھارت کے خلاف متحد ہے ۔اس امر کا اظہار سابق وزیر دفاع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نے کہا کہ او آئی سی میں بھارتی موجودگی میں نہ جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہیے قومی اتحاد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔واضح پیغام دینا چاہیے کہ جس فورم پر بھارت ہوگا وہاں ہم نہیں ہونگے۔بھارت کے ساتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔قوم بھارت کے خلاف متحد ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ چکا ہے امریکہ 17 سالوں کی جنگ کے بعد طالبان کے مطالبات ماننے پر مجبور ہے سرد جنگ کے زمانے کے بوجھ سے پاکستان کو جان چھڑانی چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ رابطوں کی بات کی جا رہی ہے۔ضرور رابطے کریں تاہم جب نواز شریف نے ہائوس ان آرڈر کرنے کی بات کی تو انہیں مودی کا یار اور غدار قرار دیا گیا الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا آج خود وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ضرور بات کریں دوسروں پر الزامات لگانے کی روش پر بات کر رہا ہوں ہم نے تو عمران خان کو مودی کا یار نہیں کہا ہم نے تو تنقید نہیں کی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024