جنگ کی باتیں سن کر دل دکھی ہوتا ہے ، اعصام الحق، عامر خان
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار یک جہتی کیا ہے باکسر عامر خان نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی پاک بھارت حکومتوں سے امن کو موقع دینے کی اپیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں جنگ کی بات سن کر دل دکھی ہوتا ہے جنگ سے کبھی کچھ حاصل نہیں بلکہ جانوں کے نقصان کا باعث بنتا ہے ۔