بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس لائو ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا
نئی دہلی(صباح نیوز) سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی واپسی بھارت میں ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔ سشما سوراج نے کہا پاکستان اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارج سشما سوراج کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان انڈین ایئرفورس کے تباہ ہونے والے طیارے میگ21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فوری طور پر رہا کرے اور اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعلی دہلی اروند کجریوال نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔