ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کی خبر کو بھارتی اخبارات، بی بی سی نے نمایاں طور پر شائع کیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی طرف سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کی خبر کو وہاں کے اخبارات نے نمایاں جگہ دی۔ بی بی سی نے بھی اسے نمایاں خبر کے طور پر اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی۔بھارتی اخبارات نے اسے لیڈ نیوز کے طور پر شائع کیا۔ بھارتی اخبارات انڈین ایکسپریس، دی ہندو، انڈیا ٹوڈے، این ڈی ٹی وی، ٹائمز نائو، چینل نیوز ایشیا، ہندوستان ٹائمز اور دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے فوری طور پر وزیراعظم کے اس اعلان کو جاری کیا۔ برطانوی میڈیا بی بی سی نے بھی اسے نمایاں خبر کے طور پر اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی۔