منشا بم اور اس کے بیٹے کی درخواست ضمانت خارج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کے خلاف قبضہ کے مختلف کیسز میں درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ملزموں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے،عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔