تباہ ہونے والے بھارتی مگ طیارے کی قیمت اڑھائی کروڑ ڈالر تھی
لاہور (صباح نیوز) پاکستان بھارت کشیدگی میں تباہ ہونے والے بھارتی مگ طیارے کی قیمت اڑھائی کروڑ ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دوبھارتی لڑاکا طیاروں کو پاک فوج نے مار گرایا تھا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کو ان طیاروں کے تباہ ہونے سے 5 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔