لاہور ہائیکورٹ: کالا باغ ڈیم کی تعمیر، متفرق درخواست پر حکومت اور چیئرمین واپڈا سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور چیرمین واپڈا سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔پانی کی شدید قلت کے باعث زراعت کے شعبہ کو خطرات لاحق ہیں۔درخواست گزاز وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت نے 2012 میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے ڈیم کی تعمیر کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم اور قومی اہمیت کا حامل ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے حکومت کو اقدامات کا حکم دے ۔