جوہر ٹائون: گیس لیکج سے آتشزدگی، بچہ زندہ جل گیا، ایک خاندان کے 7 افراد جھلس گئے
لاہور( نمائندہ خصوصی) جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے۔1 بچہ جاں بحق ہوگیا، بتایا گیا کہ جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس گئے جبکہ ایک بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، تاہم جھلس جانے والوں کو برن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 8 سالہ نعمان، 11 سالہ منزہ، 3 سالہ مریم، 4 سالہ حفضہ، 60 سالہ رحمت بی بی، مسرت بی بی اور 18 سالہ عائشہ شامل ہیں۔