حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مختلف تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے اجتماعات اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں مقررین نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل و مناقب، سیرت اور کردار و کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔