کیجروال آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں: منوج تیواری
دلی (بی بی سی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجریوال پر پاکستان کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما منوج تیواری نے کہا کیجریوال پاکستان کی بھاشا بول رہے ہیں۔ انڈیا کی فوج کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے پر قوم ان کو بھرپور جواب دے گی انہوں نے کیجروال کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ تک قرار دے دیا۔کیجریوال پر یہ وار اس بیان کے جواب میں کیا گیا جس میں کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ جس وقت تمام قوم پاکستان کی تحویل میں اپنے پائلٹ کے بارے میں متفکر ہے نریندر مودی اپنی انتخابی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما منوج تیواری نے کہا کیجریوال پاکستان کی بھاشا بول رہے ہیں۔ انڈیا کی فوج کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے پر قوم ان کو بھرپور جواب دے گی انہوں نے کیجروال کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ تک قرار دے دیا۔